اوور لوڈنگ کے حل کیلئے 272 نئے ٹرانسفارمرنصب
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے) لیسکو میں سسٹم کی بہتری اور اپ گریڈیشن کے لئے کام جاری ہے ، 272نئے ٹرانسفارمر اوور لوڈ ٹرانسفارمرزکے ساتھ لگا دئیے گئے۔
ترجمان کے مطابق لیسکو ریجن میں سسٹم کی بہتری اور اپ گریڈیشن کے لئے بے شمار کام سر انجام دئیے جا رہے ہیں۔اسی سلسلے میں لیسکو ریجن میں اوور لوڈنگ کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے سسٹم میں سو کے وی کے 272نئے ٹرانسفارمر کو اوور لوڈ ٹرانسفارمرز کے ساتھ لگایا گیا ہے تا کہ علاقوں میں ٹرانسفارمرز خرابی اور اوور لوڈنگ جیسے مسائل کا ازالہ کیا جا سکے ۔ترجمان کے مطابق لیسکو کے ناردرن سرکل میں 8،سنٹرل سرکل میں 44، ایسٹرن سرکل میں 123، اوکاڑہ سرکل میں 53، ساؤتھ سرکل میں 1، شیخوپورہ سرکل میں 25، اور ننکانہ سرکل میں 18نئے ٹرانسفارمر دئیے گئے ۔