سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 22 مقدمات
لاہور (کر ائم رپو رٹر) لاہور سمیت مختلف اضلاع میں فصلوں کی باقیات کو جلانے والوں کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 22 مقدمات درج کرتے ہوئے 3 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ 5 ملزموں کو جرمانے کر ائے گئے جبکہ 3925 افراد سے شورٹی بانڈز لئے گئے ۔ترجمان پولیس نے بتایا رواں سال فصلوں کی باقیات اور دیگر مقامات پر آگ لگا کر سموگ کا سبب بننے والے قانون شکنوں کیخلاف مجموعی طور پر 758 مقدمات درج،607 ملزم گرفتار کئے گئے ۔