بچے سے زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار

بچے سے زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ کا 15 کی اطلاع پر ایکشن ملزم کوقابل اعتراض حالت میں گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق ڈولفن ٹیم نے رائیونڈ کے علاقے میں نجی کوارٹر میں بچے سے زیادتی کرنے والے ملزم ارشاد کوگرفتار کرلیا، ملزم 10 سالہ بچے کو بلیک میل کر کے متعدد بار زیادتی کرچکا ، ملزم گزشتہ روز بھی بچے کو زبردستی ہمراہ لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا، اس دوران شور سن کر شہریوں نے 15 پر اطلاع دی جس پر ڈولفن ٹیم نے فوری موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرکے مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ رائیونڈ کے حوالے کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں