چکن 22روپے کلو مہنگا،ماسک کی قیمتیں2گنا بڑھ گئیں
لاہور(کامرس رپورٹر)چکن ایک ہی روز 22 روپے کلو مہنگا جبکہ ماسک کی قیمتیں 2 گنا بڑھ گئیں،انڈوں کے نرخوں میں 2 روپے درجن اضافہ ہو گیا۔
تفصیل کے مطابق لاہور میں مرغی کا گوشت 22 روپے کلو مہنگا ہونے سے 526 روپے ہو گیا ۔انڈوں کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، انڈے مزید 2 روپے مہنگے ہونے سے 327 روپے درجن ہو گئے۔دوسری طرف لاہورمیں سموگ سے ماسک کی بڑھتی ڈیمانڈ کے پیش نظر قیمتوں میں دوگنا اضافہ کر دیا گیا۔ قیمتوں میں اضافے سے خریدار پریشان ہیں۔ میڈیکل سٹورز پر عام ماسک اب5کے بجائے 10روپے اور کپڑے کے سجاوٹی ماسک سو روپے میں فروخت ہو رہے ہیں جبکہ مارکیٹ میں این نائنٹی فائیو کی قیمت اڑھائی سو کے بجائے 300روپے پر پہنچ گئی ۔ سجاوٹی ماسک 60روپے سے 500روپے میں دستیاب ہیں۔