محکمہ داخلہ پنجاب کا مرکزی کمیٹی روم خالد شیر دل شہید کے نام سے منسوب
لاہور(سیاسی نمائندہ)محکمہ داخلہ کا مرکزی کمیٹی روم خالد شیر دل شہید کے نام منسوب کر دیا گیا۔
چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان نے گزشتہ روز محکمہ داخلہ کے کمیٹی روم میں نصب تختی کی نقاب کشائی کی۔ وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل اور سیکرٹری خزانہ مجاہد شیر دل بھی موجود تھے ۔ تقریب کے شرکا نے خالد شیر دل کی خدمات کو سنہری حروف میں خراج تحسین پیش کیا۔