ایل ڈی اے ایونیو ون سکیم کودوبارہ آباد کرنے کامنصوبہ

ایل ڈی اے ایونیو ون سکیم کودوبارہ آباد کرنے کامنصوبہ

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ایل ڈی اے ایونیو ون سکیم کے عدالتی کیسز کو ختم کرنے اور سکیم کو آباد کرنے کا منصوبہ ،نیب کی ہدایات کی روشنی میں ایل ڈی اے نے نئی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی۔۔۔

 2022 میں پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد سابق مذاکراتِی کمیٹی بھی تحلیل ہوگئی تھی،2022 کے بعد گزشتہ دو برسوں میں مذاکراتِی کمیٹی غیر فعال رہی، ممبران صوبائی اسمبلی اور ایل ڈی اے افسران پر مشتمل نئی کمیٹی تشکیل دے دی گئی، کمیٹی کو 39 کنال 15 مرلے اراضی سے متعلق مذاکرات کرنے کا مینڈیٹ بھی دے دیا گیا، ممبر ایل ڈی اے گورننگ باڈی نعیم صفدر کو کمیٹی کا کنوینر مقرر کر دیا گیا، ایم پی اے حسان ریاض، ایڈیشنل ڈی جی اربن پلاننگ، سی ایم پی کمیٹی کے ممبر مقرر، چیف ٹاؤن پلانر ، ڈائریکٹر ہاؤسنگ ،ڈائریکٹر لینڈ ایکوزیشن ،ڈائریکٹر لا (ہائی کورٹ)، چیف انفارمیشن ٹیکنالوجی آفیسر اور کنسلٹنٹ کمیٹی کے ممبر مقرر کر دیئے گئے ، کمیٹی کو محمد دین سے 8 کنال ایک مرلہ اراضی سے متعلق مذاکرات کرنے کا ٹاسک، شہزادہ ظہیر شاہ سے بھی 31 کنال چار مرلے اراضی سے متعلق مذاکرات کرنے کا مینڈیٹ دے دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں