پیف پارٹنر سکولوں کے 2ماہ سے فنڈز جاری نہ ہوئے ، مالی بحران

پیف پارٹنر سکولوں کے 2ماہ سے  فنڈز جاری نہ ہوئے ، مالی بحران

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنرز سکولز مالی بحران کا شکار ہیں۔ دو ماہ سے فنڈز جاری نہ ہوئے۔ نئے داخل ہونے والے طلبہ کے بھی بقایا جات جاری نہ ہوسکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تقریباً ساڑھے سات ہزار سکول اور ان کے تقریباً ایک لاکھ اساتذہ کو شدید معاشی پریشانی کاسامنا ہے ،سکولوں کو دو ماہ سے ادائیگیاں نہیں کی گئیں۔مارچ 2024 میں داخل کیے گئے لاکھوں طلبا وطلبات کی 8 ماہ سے فیس ادا نہیں کی گئی ۔ پیف پارٹنرز کا کہنا ہے کہ ماہانہ ادائیگی اور بقایاجات نہ ملنے سے مشکلات کا سامنا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں