وقف اراضی کے نیلام عام و توسیع کیلئے ایکشن پلان تیار

وقف اراضی کے نیلام عام و توسیع کیلئے ایکشن پلان تیار

لاہور(سپیشل رپورٹر)سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کی زیر صدارت ایوانِ اوقاف میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں سال 2025-26 کیلئے وقف لینڈ کی توسیع اور نیلام عام کے حوالے سے اسٹیٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے جامع بریفنگ دی گئی۔

 جس کے مطابق صوبہ بھر میں اوقاف کے دس زونل آفیسزجس میں لاہور ایسٹ، لاہور ویسٹ، گوجرانوالہ زون، فیصل آباد زون، سرگودھا زون، راولپنڈی زون، پاکپتن زون، ملتان زون، ڈیرہ غازی زون اور بہاولپور زون شامل ہیں، کی اراضیات کے حوالے سے مرتب کردہ ’’ایکشن پلان ‘‘کاجائزہ پیش کیا گیا۔ اسٹیٹ ڈائریکٹوریٹ کے مرتب کردہ پلان کے مطابق اس سال ماہِ دسمبر تک ہونے والی توسیع اراضی تعدادی10,117ایکڑ سے ہونے والی آمدن کا تخمینہ مبلغ 43 کروڑ 13 لاکھ 49 ہزار 521 روپے ہے ۔ سیکرٹری اوقاف نے کہا کہ محکمہ نے اپنے وسائل آمدن کو بڑھانے کیلئے جامع حکمت مرتب کی ہے ، جس سے گزشتہ سالوں کی نسبت محکمہ کو زرِکثیر حاصل ہوا، جس سے کمرشل یونٹس اور شاہ کمال مارکیٹ جیسے منصوبوں کی تعمیر سے محکمانہ خود انحصاری کے حوالے سے ایک مؤثر مثال بن کر سامنے آیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں