چکن سستا،490 روپے کلو ہو گیا،انڈے مزید مہنگے
لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور میں سرکاری نرخنامے میں مرغی کا گوشت مزید 7 روپے کلو سستا، انڈوں کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔
مرغی کا گو شت سستا ہونے کے بعد 490 روپے کلو ہو گیا، گزشتہ روز گوشت کی قیمت 497 روپے کلو تھی۔زندہ برائلر کی قیمت میں پانچ روپے کی کمی ہوئی ، جس کے بعد تھوک ریٹ 324 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 338 روپے ہو گیا ۔ انڈوں کی قیمت میں مزید ایک روپے کا اضافہ ہونے سے فی درجن 344 روپے کی سطح پر پہنچ گئے۔