ٹماٹر کی 29 گاڑیاں لاہور پہنچنے پر قیمت میں کمی متوقع: سلمیٰ بٹ

ٹماٹر کی 29 گاڑیاں لاہور پہنچنے پر  قیمت میں کمی متوقع: سلمیٰ بٹ

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے) ٹماٹر کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر معاون خصوصی وزیر اعلیٰ برائے پرائس کنٹرول سلمیٰ بٹ کا کہنا ہے ٹماٹر کی 29 گاڑیاں لاہور پہنچ جائیں گی۔۔۔

 جس سے فی کلو قیمت5 سے 10روپے کمی متوقع ہے ،لاہور سمیت پنجاب بھر میں ٹماٹر کی کمی سوات اور بدین میں فصل خراب ہونے کے باعث ہوئی، پنجاب حکومت ایران سے ٹماٹر منگوانے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے ، ایران سے ٹماٹر کے 7ٹرک لاہور پہنچ چکے ہیں، سندھ سے ٹماٹر کی فصل دسمبر میں کثیر تعداد میں لاہور پہنچے گی، اگلے ماہ قیمت میں 50 روپے کلو تک کمی متوقع ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں