لاہور ڈویلپمنٹ پیکیج پر عمل درآمد کیلئے واسا کو 4 ارب روپے فراہم

لاہور ڈویلپمنٹ پیکیج پر عمل درآمد کیلئے واسا کو 4 ارب روپے فراہم

لاہور (شیخ زین العابدین) لاہور ڈویلپمنٹ پیکیج پر عمل درآمد کے لئے خزانے کے منہ کھول دئیے گئے۔ پنجاب حکومت نے واسا کو4ارب روپے جاری کر دئیے۔

منصوبے کے تحت 317 کلومیٹر طویل واٹر سپلائی سسٹم اور گندے پانی کے نکاس کو بہتر بنانے کے لئے 319 کلومیٹر سیوریج سسٹم بھی بچھایا جائے گا۔ تفصیل کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ پیکیج میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی۔ 78 ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج میں واسا کو فنڈز کا اجرا شروع ہوگیا،لاہور ڈویلپمنٹ پیکیج کو بجٹ میں شامل کرکے دو سال کے عرصے میں مکمل کیا جائے گا۔تعمیراتی کام کا آغاز ہونے سے قبل ہی واسا کو 4 ارب روپے کا اجرا کر دیا گیا۔رواں مالی سال پیکیج کیلئے 8ارب روپے کا اجرا کیا جانا ہے ،باقی ماندہ 4 ارب روپے آخری سہ ماہی میں جاری کئے جائیں گے۔ واسا کی جانب سے دسمبر میں کام شروع کیا جائے گا۔ لاہور ڈویلپمنٹ پیکیج کے تحت 251 ترقیاتی سکیمیں نومبر 2026 تک مکمل کی جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں