نگران حکومت : 865 ارب 15کروڑ بجٹ سے اضافی خرچ

نگران حکومت : 865 ارب 15کروڑ بجٹ سے اضافی خرچ

لاہور(حمزہ خورشید سے)آڈیٹر جنرل کی پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی آڈٹ رپورٹ کے مطابق نگران حکومت کے دور میں 865 ارب 15 کروڑ 40 لاکھ کی رقم بجٹ سے اضافی خرچ کی گئی،نگران حکومت نے اضافی رقم پنجاب اسمبلی سے منظور نہیں کرائی۔

غیر آئینی رقم مالی سال 2022۔2023 میں خرچ کی گئی۔نگران حکومت نے سپلیمنٹری بجٹ تیار کیا اور نہ ہی کتاب چھپوائی۔دستاویزات کے مطابق آئین کے آرٹیکل 124کے تحت بجٹ سے اضافی اخراجات صوبائی اسمبلی سے منظور کر انا لازمی ہیں، اضافی اخراجات آئین کے آرٹیکل 124 کے منافی ہیں۔ دستاویزات کے مطابق فنانس ڈیپارٹمنٹ کو معاملہ مشاہدے کیلئے اگست 2023 میں بھیجا گیا۔محکمہ نے معاملے پر پیش رفت کی رپورٹ جمع نہ کر ائی۔آڈٹ رپورٹ مرتب ہونے تک محکمہ فنانس تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں