کچے میں پولیس کو 2 ارب مالیت کا جدید اسلحہ دینے کا فیصلہ
لاہور (سیاسی نمائندہ) سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل نے کچے اور بارڈر ایریا میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کچے کے علاقے میں پولیس کو 2 ارب روپے مالیت کا جدید اسلحہ اور مشینری فراہم کی جائے گی۔ جدید اسلحہ، کواڈکاپٹرز اور بکتر بند گاڑیاں پولیس کی استعداد میں اضافہ کریں گی۔ سیکرٹری داخلہ کا کہنا تھا سکیورٹی انتظامات بہتر بنانے کیلئے پنجاب میں 34 جوائنٹ چیک پوسٹس تعمیر کی جا رہی ہیں۔