پنجاب بھر میں 3 سالہ صفائی آؤٹ سورس کا نظام مکمل
لاہور(عمران اکبر)پنجاب بھر کی صفائی ستھرائی کے آؤٹ سورس کا معاملہ،تین سالہ صفائی نظام آؤٹ سورس کرنے کے لئے 3 کھرب 93 ارب روپے رکھے گئے، افتتاحی تقریب رونمائی دسمبر میں کرائی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کی 120تحصیلوں میں اے 93 تحصیلوں میں آئوٹ سورسنگ ماڈل کا کام مکمل ہوگیا۔ صاف ستھرا پنجاب کی افتتاحی تقریب دسمبر میں ہوگی،تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب افتتاح کریں گی ،صوبہ بھر میں صفائی آؤٹ سورس کا نظام مکمل کر لیا گیا ،صوبہ بھر میں ابتدائی طورپر آؤٹ سورسنگ کو فعال کر دیا گیا، لاہور ڈویژن کے تین اضلاع کی صفائی کو آؤٹ سورس کرنے کے لئے 34ارب روپے رکھے گئے ،گوجرانوالہ ڈویژن کے تین اضلاع کے لئے 46ارب تخمینہ لاگت رکھا گیا، لاہور ڈویژن کے تین ڈسٹرکٹس کی بارہ تحصیلوں میں آؤٹ سورسنگ کوفعال کر دیا گیا۔