شاہدرہ :معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے 3افراد زخمی

شاہدرہ :معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے 3افراد زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ کے علاقے میں ڈولفن سکواڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے ملزم کورنگے ہاتھوں گرفتارکر کے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا ۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق شاہدرہ کے علاقے میں شاہ مالک نامی شخص نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں رضوان، عباس ، عمران اور علی زخمی ہو گئے ،اس دوران 15کی اطلاع پر ڈولفن ٹیم موقع پر پہنچی تو ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی جسے ڈولفن ٹیم نے بہتر حکمت عملی کے تحت ملزم کو عزیز کالونی سے گرفتار کر کے اس کے قبضے سے پستول، گولیاں و میگزین برآمدکر کے مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ شاہدرہ کے حوالے کر دیا۔دریں اثنا کاہنہ کے علاقے جھیڈو گاوں کے رہائشی نوجوان جبار نے گھریلو جھگڑے پر طیش میں آکر خود کو گولیاں مار کر خودکشی کی کوشش کی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا ،اطلاع ملنے پر پولیس نے جبار کو زخمی حالت میں جنرل ہسپتال منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں