محکمہ تحفظ ماحول :ٹھوکر نیاز بیگ کے مقام پر نہر کی صفائی

محکمہ تحفظ ماحول :ٹھوکر نیاز بیگ کے مقام پر نہر کی صفائی

لاہور(سٹاف رپورٹر)محکمہ تحفظ ماحول و موسمیاتی تبدیلی اور محکمہ آبپاشی، پنجاب کی جانب سے لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ کے مقام پر نہر کی صفائی کی گئی۔

اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ تحفظ ماحول و موسمیاتی تبدیلی شمائلہ منظور نے بھی شرکت کی۔ مہم میں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور مختلف غیر سرکاری تنظیموں نے بھی حصہ لیا، صفائی مہم ورلڈ بینک اور حکومت پنجاب کے مشترکہ تعاون سے چلنے والے پنجاب گرین ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت چلائی جارہی ہے، ہر سال لاکھوں ٹن پلاسٹک ہمارے نہروں اور دریاؤں کو آلودہ کررہا ہے، یہ مہم 2023 کی منظور شدہ پلاسٹک مینجمنٹ سٹریٹیجی کا حصہ ہے، جس کا مقصد پلاسٹک سے ہونے والے ماحولیات و صحت کو پہنچنے والے چیلنجز سے نبردآزما ہونا ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر پنجاب گرین ڈویلپمنٹ پروگرام ڈاکٹر عنبر راحیل کا کہنا تھا کہ پراجیکٹ ڈائریکٹر پنجاب گرین ڈویلپمنٹ پروگرام سمعیہ سلیم کی سربراہی میں اس مہم کو شروع کیا گیا ہے، نہروں اور دریاؤں کو صاف رکھنا وقت کی اشد ضرورت ہے کیونکہ پانی میں پلاسٹک ویسٹ نہ صرف ماحول کو خراب کررہا ہے بلکہ انسانی صحت کے لیے بھی انتہائی مضر ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں