صوبائی اسمبلی ہال میں یوتھ پارلیمنٹ کے اجلاس کاانعقاد

صوبائی اسمبلی ہال میں یوتھ پارلیمنٹ کے اجلاس کاانعقاد

لاہور(سپیشل رپورٹر)18 ویں یوتھ پارلیمنٹ پاکستان کا پانچواں اجلاس پلڈاٹ کی جانب سے پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے پرانے ہال میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔

دونوں اجلاسوں میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی تاکہ وہ امن اور برداشت کے فعال چیمپئن بنیں۔ یوتھ پارلیمنٹ پاکستان کے تقریباً 75 اراکین نے ذاتی طور پر اجلاس میں شرکت کی جبکہ 100 سے زیادہ اراکین نے آن لائن شرکت کی۔ ان اراکین نے آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور سمندر پار پاکستانیوں کے علاوہ پاکستان کے تمام قومی اسمبلی کے حلقوں کی نمائندگی کی۔ اس سیشن کا انعقاد نیکٹا کے زیراہتمام یورپی یونین کے مالی تعاون سے ممکن ہوا اور اس کا انعقاد اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسداد منشیات اور پلڈاٹ کے باہمی تعاون سے ممکن ہوا۔یہ سرگرمی پاکستان میں دہشت گردی کا مقابلہ اور روک تھام کے منصوبے کا ایک اہم سنگ میل ہے۔ اس منصوبے کا مقصد تین جہتی حکمت عملی کے ذریعے پرتشدد انتہا پسندی اور تشدد کی کارروائیوں کے خلاف کمیونٹی کو بااختیار بنانا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں