کاہنہ میں گیس کی 20 گھنٹے تک بندش،شہریوں کی احتجاج کی دھمکی

کاہنہ میں گیس کی 20 گھنٹے تک بندش،شہریوں کی احتجاج کی دھمکی

لاہور (سپیشل رپورٹر) کاہنہ میں سوئی گیس کی بندش 20گھنٹے تک پہنچ گئی ،لوگ بازار سے مہنگے داموں روٹیاں خریدنے پر مجبور ہیں ۔

کاہنہ،پرانا کاہنہ ،گجومتہ ،دھوپ سڑی،جھلکے ،صوئے آصل اوراس کے گردونواح میں سوئی گیس کی کئی کئی گھنٹے بندش اور پریشر میں انتہائی کمی کے باعث شہری سراپا احتجاج ہیں ۔ان کا کہنا تھا پوش اور انڈسٹری ایریا والے علاقوں میں گیس کی سپلائی متواتر جاری ہے جبکہ دیگر علاقوں میں 20گھنٹے تک کی غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ، کاروبار بھی متاثرہورہے ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا گیس لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی کو ختم کیا جائے ورنہ ہم فیروزپورروڈ کو بلاک کر کے احتجاج کریں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں