سموگ کا باعث بننے والے 92 کاروباری مراکز بند
لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)سموگ کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 5 سو 64 دکانیں۔۔۔
مارکیٹس اور شاپنگ مال کی چیکنگ کی گئی ،116 جگہوں پر انسدادسموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 92 دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مال کو بند کر ایا گیا جبکہ 60 دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مال سیل کئے گئے ۔ 10 کاروباری مراکز کو 60 ہزار روپے کے جرمانے بھی کئے گئے ۔ترجمان نے مزید کہا اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نے 250 مقامات کی چیکنگ کے دوران 7 خلاف ورزیوں پر ایکشن لیا ،اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن نے 422 پوائنٹس میں سے 12 خلاف ورزیوں پر کارروائی کی ،اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نے 6 مقامات میں سے 5 خلاف ورزیوں پر ایکشن لیا ،اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے 105 مقامات چیک کئے اور 20 خلاف ورزیوں پر کارروائی کی ،اسسٹنٹ کمشنر راوی نے 315 پوائنٹس کا معائنہ کیا، 10 خلاف ورزیوں پر کارروائی کی۔ اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال ٹاؤن نے 419 مقامات کا دورہ کیا، 29 خلاف ورزیوں پر ایکشن لیا ،اسسٹنٹ کمشنر واہگہ نے 130 مقامات کی چیکنگ کی، 10 خلاف ورزیوں پر کارروائی کی،اسسٹنٹ کمشنر نشتر نے 300 پوائنٹس چیک کئے ، 16 خلاف ورزیوں پر ایکشن لیا ،اسسٹنٹ کمشنر صدر نے 150 مقامات پر انسپکشن کی، 7 خلاف ورزیوں پر کارروائی کی۔