کرم ایجنسی کے مجرموں کو گرفتار کیا جائے :عبد الغفار روپڑی

کرم ایجنسی کے مجرموں کو گرفتار  کیا جائے :عبد الغفار روپڑی

لاہور(سیاسی نمائندہ)کرم ایجنسی میں معصوم لوگوں کے قتل عام کے مجرم حکمران ہیں، وزیراعلیٰ کے پی مظلوموں سے ہمدردی کے بجائے اقتدار کی جنگ میں مصروف ہیں، قتل عام کو فوری روکا اور مجرموں کو گرفتار کیا جائے۔

یہ بات جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی ،سیکرٹری جنرل پروفیسر عبد المجید ،مولانا حافظ عبد الوہاب روپڑی، مولانا شکیل الرحمٰن ناصر، حافظ عبد الوحید شاہد نے اپنے مشترکہ بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا یہ بات باعث شرم ہے کہ قوم کو دہشت گردی سے بچانے کے بجائے ملک کو سیاسی جنگ میں دھکیلا جا رہا ہے ، ملک میں پے درپے دہشت گردی کے واقعات انتہائی تشویشناک ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں