شہریوں کو بیرون ملک سفر سے روکنے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت

شہریوں کو بیرون ملک سفر سے  روکنے کیخلاف درخواست سماعت  کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے پی این آئی ایل لسٹ کے تحت شہریوں کو بیرون ملک سفر سے روکنے کے خلاف درخواست 28 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے منیر احمد کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا پی این آئی ایل لسٹ کا قانونی وجود نہیں، پی این آئی ایل لسٹ سمگلرز کے لئے بنائی گئی تھی حکومت کی جانب سے سیاسی بنیادوں پر اس لسٹ کا استعمال کیا جارہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں