امریکن پنجابی سوسائٹی کے زیر اہتمام سکھ کمیونٹی کی ثقافتی تقریب
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)امریکن پنجابی سوسائٹی کے زیر اہتمام سکھ کمیونٹی کی ثقافتی تقریب ہوئی جس میں صوبائی وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا۔۔۔
پاکستان سکھوں کا دوسرا گھر ہے اور ہم ساری دنیا کے سکھوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ یہاں آئیں۔ تقریب کا انعقادامریکہ سے آئے ہوئے امریکن پنجابی سوسائٹی کے صدر گیری سکہ سنگھ کی جانب سے مقامی ہوٹل میں کیا گیا۔تقریب میں 135 سکھ یاتریوں کا جتھہ بھی موجود تھا۔ صوبائی وزیر نے کہا بابا گرو نانک کی سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کیلئے 126 ممالک کیلئے ویزا فری سہولت فراہم کی گئی۔