بیمار پولیس ملازمین ،اہل خانہ کو طبی اخراجات کیلئے مزید فنڈز جاری
لاہور (کرائم رپورٹر) آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے مختلف عارضوں کا شکار ملازمین،اہل خانہ کو طبی اخراجات کیلئے مزید فنڈز جاری کر دئیے۔
اے ایس آئی مزمل حسین کو اہلیہ کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ ،اے ایس آئی عامر بلال کو اہلیہ کے بریسٹ کینسر اوراوکاڑہ کے ہیڈ کانسٹیبل محمد عادل کو اہلیہ کے ٹیومر کے علاج کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے فی کس جاری کئے گئے ۔ پی ایچ پی کے کانسٹیبل ظفر خان کو ایک لاکھ 25 ہزار ،کانسٹیبل وارث علی اور ڈرائیور کانسٹیبل مرزا اختر رفیق کو ایک لاکھ روپے فی کس جاری کئے گئے ۔ اے ایس آئی شاہد منظور اور ہیڈ کانسٹیبل حماد الرحمان کو 2 لاکھ،سینئر کلرک طاہر ریاض اور ہیڈ کانسٹیبل راجہ ظفر اللہ خان کو بھی 2لاکھ روپے جاری کئے گئے۔