خواتین کو محفوظ ماحول فراہمی کے بہتر نتائج:رانا سکندر

خواتین کو محفوظ ماحول فراہمی کے بہتر نتائج:رانا سکندر

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمہ کے عالمی دن کے موقع پر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا۔۔۔

 جہاں انہوں نے خواتین سٹاف سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور کہا خواتین کو ترقی کرتا دیکھ کر دلی اطمینان ہوتا ہے ، خواتین کو ہر میدان میں آگے بڑھتے دیکھنے کا قائل ہوں،خواتین کو بااختیار و محفوظ ماحول دیا جائے تو بہتر پرفارم کر سکتی ہیں ،پنجاب کے تعلیمی اداروں میں خواتین اساتذہ کے حوالے سے ٹھوس موقف اپنا رکھا ہے ،فی میل اساتذہ کی ہراسمنٹ کے خلاف خود ایکشن لے رہا ہوں، اس ضمن میں 20 سے زائد ایف آئی آر درج کر ا چکا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا خواتین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب کی پہلی ای ٹرانسفر پالیسی متعارف کر ائی۔ وزیر تعلیم نے کہا وائس چانسلرز، ڈائریکٹر کالجز، سی ای اوز کو بھی خاتون اساتذہ اور وزٹرز کو محفوظ ماحول کی فراہمی اور سائل خواتین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل یقینی بنانے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں