حمزہ شہباز سے شعیب صدیقی کی ملاقات
لاہور (سیاسی نمائندہ) صوبائی جنرل سیکرٹری استحکام پاکستان پارٹی و ممبر پنجاب اسمبلی محمد شعیب صدیقی نے ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کی۔۔۔
جس میں دونوں رہنماؤں نے وطن عزیزکے دفاع میں پاک فوج کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔دونوں رہنماؤں نے کہا پاک فوج اور قومی سلامتی کے اداروں نے عزم و ہمت سے اور جانوں کے نذرانے دے کر ہر بار دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملادئیے۔ شعیب صدیقی کا کہنا تھا عوام کی ترقی و خوشحالی دونوں جماعتوں کا مشترکہ ایجنڈا ہے۔