ایجوکیشن اتھارٹی واٹر فلٹریشن سکیم میں مبینہ گھپلے

 ایجوکیشن اتھارٹی واٹر فلٹریشن سکیم میں مبینہ گھپلے

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)لاہور ایجوکیشن اتھارٹی کی واٹر فلٹریشن سکیم میں مبینہ گھپلے پر سابق سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی پرویزاختر اور دیگر کے خلاف انکوائری کا آغا کردیا گیا۔

فلٹریشن پلانٹ لگانے میں مبینہ طور پر رشوت لینے کا الزام لگایا گیا ہے ۔ ڈی پی آئی ایلمنٹری میں انکوائری کا آغاز ہوا ۔پرویز اختر کے ساتھ دیگر افسروں ڈپٹی ڈی او سٹی مرزا غلام حسین کو بھی انکوائری میں شامل کرلیا گیا ۔سابق حکومت میں لاہور کے 100سکولوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کا منصوبہ شروع ہوا۔پچاس سکولوں میں فلٹریشن پلانٹس نصب ہوئے ،پچاس میں نہ لگ سکے ۔پچاس پلانٹس کی تنصیب میں کرپشن کے الزامات ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں