راستوں، نیٹ کی بندش سے لاکھوں طلبہ کا تعلیمی نقصان

 راستوں، نیٹ کی بندش سے لاکھوں طلبہ کا تعلیمی نقصان

لاہور(عاطف پرویز سے)راستوں کی بندش سے کئی امتحانات ملتوی کرنا پڑے ،کئی اہم انٹرویوز بھی نہ ہو سکے۔ دو شہروں میں تین دن تک تعلیمی ادارے بند رہے۔ لاکھوں طلبہ کا تعلیمی حرج ہوا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی احتجاج اور راستوں کی بندش تعلیمی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئیں،تعلیمی حوالے سے ان 5 روز میں کیا نقصان ہوا ،لاہور نیوز تفصیل سامنے لے آیا،ان ایام میں ہونے والے پبلک سروس کمیشن کے امیدواروں کے انٹرویوز ملتوی ہوئے ۔پنجاب یونیورسٹی کو بی اے اور بی ایس سی کے ضمنی امتحانات ملتوی کرنا پڑے ۔پنجاب یونیورسٹی میں مڈ ٹرم آن کیمپس کے امتحانات بھی ملتوی کردیئے گئے ۔ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا کانووکیشن بھی ملتوی کر دیا گیا۔راستے بند ہونے سے یو ای ٹی میں کلاسز کو بھی آن لائن موڈ پر منتقل کرناپڑا۔ تعلیمی ماہرین کا کہنا ہے کہ ریگولر کلاسز اور آن لائن پڑھائی میں بہت زیادہ فرق ہوتا ہے ۔تعلیم کے مختلف شعبوں سے جڑے افسران کے تحریری امتحانات ملتوی ہوئے ،پانچ دن راستوں اور نیٹ کی بندش سے لاکھوں طلبہ کا تعلیمی حرج ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں