چھاپے ،5غیرقانونی کلینکس سیل
تلونڈی(نامہ نگار)ڈرگ انسپکٹر لئیق الرحمان نے میڈیکل سٹوروں اور کلینکس پر چھاپے مارتے ہوئے 5 غیرقانونی کلینکس کو سیل کردیا،بعض کے چالان کردیئے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر لئیق الرحمان نے کہا کہ عوام تک معیاری ادویات کی فراہمی اوراتائیت کاخاتمہ اولین ترجیح ہے۔