ڈی سی قصورکا کوٹ رادھاکشن میں ہسپتال، گرلزکالج کا معائنہ
قصور(نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر قصور کیپٹن (ر) اورنگزیب حیدر خان نے تحصیل کوٹ رادھاکشن کا اچانک دورہ کیا۔
تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال، لیڈیز پارک، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج، شہر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال اور زیر تعمیر تحصیل کمپلیکس کا معائنہ کیا، ہسپتال میں طبی سہولیات، پارک میں صفائی ستھرائی اور دیگر فراہم کردہ تفریحی سہولیات، کالج میں تدریس کے عمل اورشہر میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تحصیل کوٹ رادھاکشن ڈاکٹر محمد انس سعید اور دیگر متعلقہ افسر بھی ہمراہ تھے۔