ہائی سکولوں کے ہزاروں سینئر اساتذہ کو ترقی دینے کا اعلان
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب بھر کے ہائی سکولوں میں کام کرنے والے ہزاروں سینئر اساتذہ کو ترقیاں دینے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ہزاروں اساتذہ بروقت ڈی پی سی نہ ہونے کے باعث عرصہ دراز سے ترقیوں کے منتظر ہیں۔ڈی پی آئی نے پروموشن کے سلسلہ میں 5 دسمبر کو میٹنگ طلب کرلی۔اجلاس میں پنجاب کے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز سیکنڈری آن لائن شرکت کریں گے ،اجلاس میں سینئر سکول ٹیچرز کو ترقیاں دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔