سپورٹس کمپلیکسز پراجیکٹ مکمل کرنے کیلئے جون تک توسیع
لاہور(سٹاف رپورٹر سے)لاہور کے زیر تعمیر سپورٹس کمپلیکسز کو فعال کرنے کا معاملہ، زیر تعمیر سپورٹس کمپلیکسز تو مکمل نہ ہوئے مگر پنجاب حکومت نے منصوبے میں مزید توسیع دے دی۔۔۔
سپورٹس کمپلیکسز پراجیکٹ کو مکمل کرنے کے لیے 30 جون 2025 تک توسیع دے دی گئی، سپورٹس کمپلیکس پراجیکٹ کو محکمہ پی اینڈ ڈی نے آٹھویں مرتبہ توسیع دی، سپورٹس کمپلیسز پراجیکٹ کو مکمل کرنے کے لیے جون 2018 کی مدت میعاد تھی،رواں مالی سال کے بجٹ میں سپورٹس کمپلیسز کے فنڈز کا اجرا نہ ہوسکا۔ ایل ڈی اے نے سپورٹس کمپلیسز کے لیے پنجاب حکومت کو سمری بھی ارسال کی، پنجاب حکومت کے منظور شدہ بجٹ میں سپورٹس کمپلیسز کے لیے فنڈز بھی رکھے گئے، ایل ڈی اے نے ایک ارب روپے سے زائد کے فنڈز کی استدعا کی، منصوبے کے گیسٹرو پیریڈ میں توسیع کے ساتھ فنڈز کے اجرا پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔