شراب کی 24 بوتلیں برآمد ملزم پولیس کے حوالے
لاہور (کرائم رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس مال ون نے شراب کی 24 بوتلیں برآمد کر کے ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا۔
ترجمان کے مطابق ٹریفک سیکٹر مال ون نوید بٹ نے آواری چوک میں دوران ڈیوٹی موٹر سائیکل سوار کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرروکا تو اس نے موٹر سائیکل بھگا دی، انچارج ٹریفک وارڈن نوید بٹ اور سینئر ٹریفک وارڈن فیصل کمال نے بمشکل موٹر سائیکل سوار کو روکا اور موٹر سائیکل کے ہینڈل سے لٹکے بیگ کو چیک کیا تو اس سے شراب کی 24 بوتلیں برآمد ہوئیں جس پر ملزم کو تھانہ سول لائن پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔