اپنی چھت ،اپنا گھر پروگرام سے مستفید افراد کو دوسری قسط جاری
لاہور (سٹاف رپورٹر سے) اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام سے مستفید افراد کو دوسری قسط جاری کر دی گئی۔
وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے مناواں میں زیر تعمیر گھر کا دورہ کیا، پارلیمانی سیکرٹری برائے ہاؤسنگ سلطان باجوہ، ڈی جی سیف انور جپہ بھی ساتھ تھے ۔تحصیل واہگہ کے رہائشی محمد زاہد رشید ،تحصیل شالیمار کے رہائشی تنویر صدیقی اور ارسلان سلیم کو دوسری قسط کے چیک دئیے گئے۔