جے یو پی کا عشرہ امام شاہ احمد نورانی منانے کا اعلان

جے یو پی کا عشرہ امام شاہ احمد نورانی منانے کا اعلان

لاہور(سیاسی نمائندہ)جمعیت علما پاکستان کے سربراہ علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا کہ جمعیت علما پاکستان 10 تا 20 دسمبر ملک بھر میں عشرہ امام نورانی منائے گی۔۔۔

 علامہ شاہ احمد نورانی ؒکی21 ویں برسی کے موقع پر یہ عشرہ منایا جائے گا ۔اس سلسلہ میں لاہور ،کراچی ،حیدر آباد، ملتان ،راولپنڈی ،پشاور ،کوئٹہ ،فیصل آباد اور آزاد کشمیر سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ان کی یاد میں کانفرنسیں اور سیمینارز منعقد ہونگے ۔لاہور میں پروگرام 11 دسمبر کوجامعہ محمد یہ رضویہ گلبرگ میں منعقد ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عشرہ امام نورانی کی تیاری کے سلسلہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں حافظ نصیر احمد نورانی،مفتی تصدق حسین،مفتی جمیل رضوی، رشیداحمد رضوی، حافظ محمد سلیم اعوان،محمد ارشد مہر، قاری لیاقت رضوی اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں