علما کرام اعتدال پسندی کو فروغ دیں: راغب نعیمی

علما کرام اعتدال پسندی کو فروغ دیں: راغب نعیمی

لاہور(سیاسی نمائندہ) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا علما کرام اعتدال پسند ی کو فروغ دیں۔

بطور مسلمان انسان ہمارا کردار پاکیزہ ہونا چاہئے، بطور مسلمان ہمیں اپنی زندگی کو اسلامی طریقوں کے مطابق گزارنا ہوگا، دنیا اورآخرت میں کامیابی نبی کریمؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے سے ممکن ہے۔ ان خیالات کا انہوں نے سال 2024کے دوران وفات پانے والے جامعہ نعیمیہ سے وابستہ افراد کے ایصال ثواب کے لئے نعیمین ایسوسی ایشن کے زیراہتمام منعقدہ سالانہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے مفتی ندیم قمر، مفتی کریم خان، ڈاکٹر وارث علی شاہین، پیر ضیا الحق نقشبندی، مولانا شفقت علی یوسفی سمیت دیگر نے خطاب کیا ۔ تقریب میں مولانا محبوب احمد چشتی، ڈاکٹرسلیمان قادری، قاری مولانا ارشد جاوید، مولانا عبدالقیوم نعیمی، ڈاکٹر عمران نظامی سمیت اساتذہ اورطلبہ نے بھرپور شرکت کی۔ تعزیتی ریفرنس سے قبل مرحومین کے لئے قرآن خوانی کی گئی اور اختتام پر بلندی درجات کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں