سب رجسٹرار دفاتر میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی
لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)ممبر ٹیکسز بورڈ آف ریونیو نے کسی بھی پرائیویٹ آدمی کا سب رجسٹرار آفس میں داخلہ ممنوع قرار دے دیا،ڈپٹی کمشنر کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا۔۔۔
پنجاب کے ڈپٹی کمشنرز/ضلعی رجسٹرار کو مراسلہ جاری ،سب رجسٹرار کے دفاتر میں دکانداروں ،غیر متعلقہ نجی افراد کی مسلسل اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ایسے افراد کی بھی شکایات ہیں کہ وہ ڈیڈز کے اندراج کے لیے ٹاؤٹ کا کام کرتے ہیں۔ ایسے دکانداروں سے پیسے بٹورتے ہیں۔ یہ ایک انتہائی تشویشناک بددیانتی ہے اور اسے فوری طور پر روکنے کی ضرورت ہے ۔ سب رجسٹرار کے دفاتر میں ایسے تمام غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی لگائی جائے ۔ ڈپٹی کمشنر کو کسی بھی علاقے میں عوامی مفاد میں ایسے افراد کے داخلے پر پابندی لگانے کا اختیار دیتی ہیں، سب رجسٹرار خلاف فوجداری کارروائی کر سکتے ہیں۔