پولیس مقابلہ، 1 ڈاکو ہلاک، 2 فرار
موڑکھنڈا(نامہ نگار)تھانہ مانگٹانوالا کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران 1 ڈاکو ہلاک، 2 فرار ہوگئے، ایک شہری نے 15 پر کال کی تین موٹر سائیکل سوار اسلحہ کے زور پر لوٹ کر فرار ہو گئے ہیں۔۔۔
پولیس نے فوری ناکہ بندی کرکے موڑا سٹاپ کے قریب تین موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا،موٹر سائیکل سواروں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی ،پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی، اس دوران ملزم سخاوت ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔