2بھائیوں کے قتل میں ملوث اشتہاری گرفتار
قصور(خبرنگار)ڈی پی او محمد عیسٰی خان کی ہدایت پر صدر پتوکی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 بھائیوں کے قتل میں ملوث اشتہاری کو قبائلی علاقہ جات سے گرفتار کرلیا۔۔۔
دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کی شناخت مزمل عرف مزملی کے نام سے ہوئی ہے، اشتہاری نے اگست 2024 میں 2 بھائیوں تنویر اور جہانگیر کو قتل کیا تھا، مزید تفتیش جاری ہے۔