دو بھائیوں کو قینچی سے زخمی کرنے والے 3 ملزم دھرلئے گئے

دو بھائیوں کو قینچی سے زخمی  کرنے والے 3 ملزم دھرلئے گئے

لاہور(کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن شادباغ پولیس نے دو بھائیوں کو قینچی کے وار کر کے زخمی کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق شادباغ انویسٹی گیشن پولیس نے 2سگے بھائیوں کوقینچی کے وارکرکے زخمی کرنیوالے 3ملزمان راشد، عامر اور وسیم عرف پپا کو گرفتار کر لیا، پولیس کو کہنا ہے کہ ملزموں نے معمولی تلخ کلامی پرشہری اسدسلیم اوراسکے بھائی عمرسلیم کو شدید زخمی کر دیا تھا اورموقع سے فرارہوگئے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں