منشیات فروشی کرنے والے 8مرد ، 2عورتیں گرفتار

منشیات فروشی کرنے والے 8مرد ، 2عورتیں گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ مغلپورہ پولیس نے متعدد کارروائیوں کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں میں منشیات فروشی کرنے والے 8 مرد اور 2 عورتیں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق مغلپورہ پولیس نے کریک ڈاؤن کے دوران منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان عدیل ، محسن ، نعمان ارشد ، نفیس، شہباز، عبد الوہاب، حسن، فرحان گل جبکہ عورتوں میں رانی بی بی اور تاج بی بی کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 4 کلو سے زائد چرس ، 40 لٹرزہریلی شراب اور 1 کلو ہیروئن برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں انویسٹی گیشن ونگ منشیات سیل کے حوالے کر دیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کرسمس کے موقع پر نوجوان نسل کو لاہور کے مختلف مقامات پر منشیات کی سپلائی کرنے کی تیاریوں میں مصروف تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں