محکمہ صنعت کا قرض سکیم شروع کرنے کا فیصلہ
لاہور (کامرس رپورٹر) محکمہ صنعت پنجاب نے ایک قرض سکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ محکمہ انڈسٹری پنجاب بغیر گھر کی دستاویزات گروی رکھے شہریوں کو 10 لاکھ روپے کا قرض فراہم کرے گا ۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ محکمہ انڈسٹری پنجاب نے اس سلسلے میں ایک سمری محکمہ خزانہ پنجاب کو ارسال کر دی ہے۔