پی جی ایس ایچ ایف کی اربوں کی سرکاری اراضی واگزار
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے) پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن نے اربوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی ناجائز قابضین سے واگزارکرالی۔
فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر رائے منظور ناصر نے بتایا کہ سیٹلائٹ ٹاؤن جھنگ کے قریب پرائم لوکیشن پر واقع 640 کنال اراضی غیر قانونی طور پر قابض بااثر افراد سے واگزار کرائی گئی۔