لیسکو میں لائن مین گریڈ 1 سے لائن سپرنٹنڈنٹ گریڈ 2 کیلئے کورس مکمل
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)لیسکو کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت کے مطابق افسران و ملازمین کی ترقی اور بہتری کے لیے لیسکو ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ریجنل ٹریننگ سینٹر میں ٹریننگ کا سلسلہ جاری ہے۔
اسی سلسلے میں لائن میں گریڈ 1 سے لائن سپرنٹنڈنٹ گریڈ 2 کے لیے 6 ہفتوں پر مشتمل کورس کرایا گیا ہے ۔جس میں لائن مین کو سیفٹی اور سپروائزر کے حوالے سے لیکچر دیئے گئے۔