حج و عمرہ کیلئے کوئی بھکاری جائے گا نہ ہی منشیات فروش: طاہر اشرفی
لاہور(سیاسی نمائندہ)چیئرمین پاکستان علماکونسل حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ پاکستان سے حج اور عمرہ کے لیے نہ کوئی بھکاری جائے گا اور نہ ہی منشیات فروش۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھکاری اور منشیات فروش ملک کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔اُنہوں نے فلسطین کی صورتِ حال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے خلاف ظلم و ستم کا دور انشااللہ ختم ہو گا۔چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے کہا کہ اُمت کو اس وقت اتحاد کی ضرورت ہے ۔فلسطین، شام، عراق اور کشمیر میں اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔