وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کا منسٹر کمپلینٹ سیل کا دورہ
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے یوفون کے کال سنٹر میں قائم منسٹر کمپلینٹ سیل کا دورہ کیا۔۔۔
دستیاب سہولیات، شکایات کے حل کا طریقہ کار اور مریضوں کے فیڈبیک کے عمل کا جائزہ لیا۔ خواجہ عمران نذیر نے شکایت سیل کے سٹاف سے مریضوں کو ہسپتال میں درپیش مسائل کے حوالے سے بھی دریافت کیا۔