محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام 6 تا 10 جنوری صوفی میلہ
لاہور(سیاسی نمائندہ)محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام 6 تا 10 جنوری صوفی میلہ کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔
سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہررضابخاری نے صوفی فیسٹیول 2025 کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے ایوان ِ اوقاف میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا صوفی فیسٹیول خطّے میں انتہا پسندی کے تدارک کا ذریعہ بنے گا۔چارروزہ فیسٹیول میں صوفی آرٹ اینڈکرافٹ نمائش، صوفی خطاطی، نمائش کتب اور خطاطی ورکشاپ کا اہتمام، مجلسِ درویش، رقصِ درویش، سماع، صوفی گائیکی کی خصوصی محافل، \'صوفی ازم اور بین المذاہب ہم آہنگی پر خصوصی پینل ڈسکشن بھی ہو گی۔