مدرسہ رجسٹریشن آرڈیننس خوش آئند :راغب نعیمی

 مدرسہ رجسٹریشن آرڈیننس خوش آئند :راغب نعیمی

لاہور(سیاسی نمائندہ)اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر راغب نعیمی نے کہا سوسائٹیز ایکٹ میں ترمیم اور مدرسہ رجسٹریشن آرڈیننس کا اجرا خوش آئند ہے۔

 انہوں نے کہا اب ڈی جی آر ای میں رجسٹر ڈ مدارس کو قانونی حیثیت مل گئی ہے ۔مدرسہ رجسٹریشن آرڈیننس کو قومی اسمبلی سے جلد از جلد منظور کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ میں جماعت علما اہلسنت لاہور کے علما سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا مدرسہ کی رجسٹریشن پر ہونے والے اختلافات کو ختم اسی طر ح کیا جا سکتا تھا کہ نئے اور پرانے بورڈ کے مدارس جس بھی ادارے میں رجسڑیشن کر انا چاہیں انہیں آزادی ہو۔نئے آرڈیننس کے اجرا سے اس مطالبہ کو پورا کر دیا گیا ۔حکومت نے اس ضمن میں انتہائی احتیاط سے کام لیتے ہوئے مدارس کے رجسٹریشن معاملات کو حل کر دیا۔ مدارس جو کسی بھی جگہ رجسٹرڈ نہیں ہیں کو اب فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ وزارت صنعت میں سوسائٹی ایکٹ کے ذیل رجسٹرڈ ہونا چاہیں گے یا وزارت تعلیم میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ریلیجیس ایجوکیشن میں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں