چڑیا گھر: داخلہ فیس 300 روپے وصول کی جانے لگی
لاہور(لیڈی رپورٹر)سال نو کے پہلے ہی روز لاہور چڑیا گھر میں عام شہری کی انٹری مشکل ہو گئی،ٹھیکیدار نے انٹری ٹکٹ 100روپے کے بجائے300روپے کردی۔
شہریوں سے 100روپے انٹری کیساتھ 200روپے سانپ گھر کی ٹکٹ وصول کی جارہی ہے ،شہریوں کی بڑی تعداد مایوس ہو کر واپس جانے لگی،شہریوں نے کہا کسی کی مرضی ہے وہ سانپ ہاؤس دیکھے یا نہ دیکھے ، زبردستی ٹکٹ لینا زیادتی ہے ،ان کاکہناتھا انٹری ٹکٹ کے علاوہ دیگر سہولتوں کی زبردستی ٹکٹ لینا زیادتی ہے ۔ چڑیا گھر کا ٹھیکہ 50کروڑ روپے میں نجی کمپنی کو دیا گیا ہے۔