کمرشل نقشے بھی آن لائن منظور کرنے کا فیصلہ
لاہور(سٹاف رپورٹر سے)لاہور کے ترقیاتی ادارہ ایل ڈی اے نے سال نو 2025کے پہلے روز کاروباری لوگوں کے لئے ایک احسن فیصلہ کرتے ہوئے آئندہ کمرشل نقشے بھی آن لائن منظور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بتایا گیا ہے شہریوں کی جانب سے آن لائن پیش کئے جانے والا نقشہ کی ایک ہی روز میں منظوری دی جا سکے گی جس کے لئے ایل ڈی اے نے ضروری سافٹ ویئر کی تیاری کا عمل مکمل کر لیا ۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایل ڈی اے کے اس فیصلے سے کاروباری لوگوں کو درپیش مشکلات ختم ہو سکیں گی اور شہری نقشہ کی منظوری کے لئے ایل ڈی اے کے دفاتر کے چکر کاٹنے سے بچ جائیں گے۔