ایدھی فاؤنڈیشن کی ایمرجنسی ہیلپ لائن 10روز سے بند
لاہور(کرائم رپورٹر)ایدھی فاؤنڈیشن لاہور کے کنٹرول روم کی ایمرجنسی ہیلپ لائن 115 گزشتہ 10 روز سے بحال نہ ہو سکی۔
ترجمان کے مطابق ہیلپ لائن تکنیکی خرابی کے باعث بند ہوئی جو شکایات کے باوجود بحال نہیں ہوئی۔ ایمرجنسی ہیلپ لائن بند ہونے سے شہریوں کو رابطہ کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔